Content in Other Languages (Urdu)
دیگر زبانوں میں مواد (اردو)
Information Available in Urdu
The Urdu version of the Government Property Agency Website contains selected essential information only. You can access the full content of our website in English, Traditional Chinese or Simplified Chinese.
اردو میں دستیاب معلومات
گورنمنٹ پراپرٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کا اردو ورژن محض منتخب شدہ ضروری معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
خوش آمدیدی پیغام
گورنمنٹ پراپرٹی ایجنسی کی ویب سائٹ میں خوش آمدید۔ گورنمنٹ پراپرٹی ایجنسی اپریل 1990 میں قائم کی گئی تھی۔ اس کے بنیادی افعال میں عام استعمال کے لیے بیوروز اور ڈیپارٹمنٹس کے لیے جائے کار کی ضروریات کو پورا کرنا ہے جیسا کہ دفاتر، سرکاری املاک کا موثر طور پر اور لاگت میں بچت کر کے انتظام کرنا ہے، اور سرکاری جگہوں اور جائیدادوں کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ویب سائٹ آپ کو ایجنسی کی تنظیم، ذمہ داریوں، کارکردگی کے وعدوں کے ساتھ انتظامِ جائیداد، سرکاری املاک کو لیز پر دینے کے مواقع وغیرہ کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ کا دورہ کرنے سے لطف اندوز ہوں گے۔ آپ کے تبصرے اور تجاویز، اگر کوئی ہوں، کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
ہماری خدمات
گھریلو حکومتی جائیدادیں
سابقہ سرکاری کوارٹر(ز) کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے جو فی الحال لیز پر دستیاب ہیں، براہ مہربانی یہاں کلک کریں اور"GPA پراپرٹی پورٹل" میں متعلقہ ویب پیجز وزٹ کریں۔
غیر گھریلو حکومتی جائیدادیں
لیز آؤٹ
گھریلو جائیدادوں کے علاوہ، دیگر سرکاری املاک جیسا کہ دکانیں، کینٹینیں، اشتہاری جگہ، کار پارکس، آٹومیٹک ٹیلر مشینز وغیرہ مخصوص استعمال کے لیے کرایہ پر دستیاب ہو سکتی ہیں۔ انہیں عموماً کھلے ٹینڈرز/کوٹیشنز کے ذریعے کرائے پر دیا جاتا ہے۔ اگر جائیدادیں کرائے پر دینی ہوں تو، ایجنسی اس ایجنسی کی"GPA پراپرٹی پورٹل" ویب سائٹ اور نامزد شدہ مقامی اخبارات (جہاں قابل اطلاق ہو) پر ٹینڈر/کوٹیشن نوٹس شائع کرے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ مہربانی GPA پراپرٹی پورٹل میں متعلقہ ویب پیج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
لیز-اِن
وقتاً فوقتاً، حکومت سرکاری استعمال کے لیے موزوں نجی غیر گھریلو جائیدادوں کی تلاش کرتی رہے گی۔ کوئی بھی فریق جن کے پاس حکومت کو کرائے پر دینے کے لیے موزوں غیر گھریلو جائیدادیں دستیاب ہیں وہ متعلقہ جائیداد کی تفصیلات ایجنسی کو add-reg@gpa.gov.hk کے ذریعے یا 1891 2827 بذریعہ فیکس بھیج سکتے ہیں۔
اضافی حکومتی جائے قیام
غیر سرکاری تنظیموں ("NGOs") کو لیز پر دینے کے لیے دستیاب اضافی سرکاری جائے قیام("SGA") کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے، براہ مہربانی "GPA پراپرٹی پورٹل" کے اندر متعلقہ ویب پیجز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
فی الوقت ٹینڈر کے دعوت نامہ(ناموں) یا عوامی نیلامی(نیلامیوں) کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے، براہ مہربانی "GPA پراپرٹی پورٹل" کے اندر متعلقہ ویب پیجز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
سماجی دیکھ بھال سے متعلق لیزنگ انتظامات 2019 میں شروع ہونے والی کرایہ داریوں پر لاگو ہوتے ہیں اور اس کے بعد گورنمنٹ پراپرٹی ایجنسی کے ذریعے دیے گئے مناسب سرکاری احاطے کے سلسلے میں نافذ العمل ہیں۔ لیزنگ کے نئے انتظامات کے تحت، یہ ایجنسی غیر سرکاری تنظیموں (NGOs ) اور سماجی اداروں (SEs) کو موزوں احاطے لیز پر دینے میں پالیسی سپورٹ کے ساتھ ترجیح دے گی اور اور مناسب احاطے میں کرایہ داری کی دفعات کو بھی شامل کرے گا تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز (SMEs) کے کاروباری آپریشنز کو طویل اور لچکدار مدت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کرایہ داروں کے کاروباری ٹرن اوور کے مطابق کرایہ داری کا انتظام بھی فراہم کیا جا سکے۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ مہربانی GPA پراپرٹی
پورٹل کے اندر متعلقہ ویب پیج کا وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
گورنمنٹ پراپرٹی ایجنسی بنیادی طور پر عام استعمال کے مشترکہ صارف کے سرکاری دفاتر، باؤنڈری کنٹرول پوائنٹ کے سہولتی مقامات اور ایجنسی کی طرف سے عارضی دیکھ بھال کے تحت سابقہ ڈیپارٹمینٹل/اسپیشلسٹ احاطوں وغیرہ کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے، اس ایجنسی نے متعدد اقدامات نافذ کیے ہیں جن کا مقصد اپنی انتظامِ جائیداد کی خدمات کی کارکردگی اور موثر پن کو بہتر بنانا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، GPA پراپرٹی پورٹل کے اندر متعلقہ ویب پیج دیکھنے کے لیے، براہ مہربانی یہاں کلک کریں۔